Kadhi Pakora Recipekadhi pakora recipe | Punjabi kadhi recipe | recipe for kadhi pakoda |
Everyone loves Kadhi Pakora! I am sharing my absolute favorite way to make the best Kadhi Pakora at home. Serve Kadhi pakora with naan, tandoori roti, or steamed rice and create a wholesome meal that everyone will love. Ingredients:
For Tarka:
Method:
To make Fritters (Pakora)
For Tarka:Add cumin seeds in oil or ghee. Add red chilies and pour over the curry. Check More Vegetable Recipes: Kadhi Pakora Recipe in Urdu |
مزیدار کڑھی پکوڑا
اجزاء
دہی --- آدھ کلو
بیسن --- ایک کپ بھر کے
نمک --- 2 چمچ
لال مرچ پسی ہوئ --- 2 چمچ
ہلدی --- آدھی ٹی سپون
پسا دھنیا --- ایک ٹیبل سپون
ادرک لہسن پسا ہوا --- ایک ٹیبل سپون
پیاز --- ایک عدد درمیانی
گھی یا آئل --- ایک کپ
پانی --- ایک لیڑ
تڑکے کے لئے
زیرہ --- ایک چائے کا چمچ
ثابت گول مرچ--- 6 عدد
آئل --- آدھی پیالی
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے دہی میں آدھا پانی ڈال کے مکس کر لیں۔ بیسن بھی ڈال کے مکس کریں۔
پیاز کو گھی میں ہلکا براءون کر لیں۔ ادرک لہسن پیسٹ بھی شامل کر دیں۔
تھوڑا پانی کا چھنٹا دیں۔ تمام مصالحے شامل کر دیں۔ ذرا سا بھونیں۔ پھر تمام دہی جس میں بیسن مکس تھا شامل کر دیں۔ باقی کا پانی بھی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب مناسب گاڑھی ہونے لگے تو چولہا اور ہلکا کر دیں۔
پکوڑوں کے لئے۔
ڈیڑھ پیالی بیسن میں ایک پیاز کاٹ لیں۔
نمک لال مرچ آدھی چمچ شامل کر دیں۔
تھوڑا پودینہ بھی ڈال دیں۔
ہری مرچ 3 سے 4 شامل کر دیں۔
ایک چٹکی اجوائن بھی شامل کر دیں۔
چٹکی میٹھا سوڈا ڈال کے گھول لیں۔ زیادہ پتلا نہ کریں۔ بس مناسب سا گاڑھا کر کے پکوڑے فرائ کر لیں اور کڑھی میں شامل کر دیں۔
تڑکہ کے لئے۔
آئل یا گھی میں زیرہ ڈالیں۔ ثابت لال مرچ ڈال دیں اور کڑھی کے اوپر ڈال دیں۔
مزیدار کڑھی پکوڑا تیار ہے۔
Recipe by Asfa Zaib
0 Comments
Thank you so much for your valuable comment!