چائے کی پتی کے بھرپور فائدے
چاۓ توسب ہی شوق سے پیتے ہیں مگر اس کو بنانے کے بعد جو ابلی ہوئی پتی بچتی ہے اس کو پھینک دیتے ہیں تو پتی کو پھینکنے کے بجائے اسے اچھی طرح سے پانی سے صاف کرلیجیئے چائے پتی کو اس طرح سے صاف کریں کہ اس میں سے چینی کا میٹھا پن نکل جائے پھر آپ اس چائے پتی کو مختلف کاموں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ابلی ہوئی چائے پتی کے فائدوں کے بارے میں ہر کسی کو نہیں معلوم ہوتا۔
فائدے
٭ زخموں کو بھرنے کے لئے ابلی ہوئی چائے پتی کا استعمال کیا جاسکتا ہے ابلی ہوئی چائے پتی میں ایک ایسا اینٹی بائیوٹک عنصر پایا جاتا ہے جو بڑے سے بڑے زخموں کو جلدی بھر دیتا ہے اور زخم جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے اس لئے چائے پتی کے پانی سے اپنے زخم کو اچھی طرح سے صاف کرلیں اور زخم پر ابلی ہوئی پتی ڈال کر پٹی باندھ لیں یہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔
٭ کبھی چوٹ لگ جائے اور خون بہنا بند نہ ہو تو فوری چائے کی پتی ڈال دیں آپ دیکھیں گے جلد ہی خون بہنا بند ہو جائے گا۔
0 Comments
Thank you so much for your valuable comment!