Advertisement1

Baking Soda Ke Chand Herat Angez Istemalat

Baking Soda Ke Chand Herat Angez Istemalat


بیکنگ سوڈا کے چند حیرت انگیز استعمالات

بیکنگ سوڈا ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے اور اکثر کھانوں کی تیاری کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سفید پاوڈر شخصت کو پرکشش، پیروں کی بو سے نجات اور بالوں کی صفائی جیسے کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیکنگ سوڈا کے کچھ فوائد کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔


بالوں کی صفائی

بالوں میں اکثر کچرا جمع ہوجاتا ہے جو کہ دھونے کے بعد بھی پوری طرح صاف نہیں ہوتا، اس کے لیے بیکنگ سوڈا ایک آسان ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا اپنے شیمپو میں ملائیں، پھر سر کو عام معمول کی طرح دھولیں۔ آپکو اپنے بال صاف، چمکدار اور پہلے کے مقابلے میں بنانا آسان لگے گا۔


چہرے کی صفائی

ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک چمچ خام شہد میں ملائیں، اس مکسچر کا چہرے پر نرمی سے مساج کریں اور دو منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے دھولیں۔

بیکنگ سوڈا کیل مہاسوں سے نجات کا سستا ترین ذریعہ ہے، اسے پانی میں ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنالیں، اس کے بعد کان کی صفائی والی سلائی یا کیو ٹپ کو استعمال کرکے اس پیسٹ کو کیل مہاسوں پر لگائیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔


پیروں کی بو سے نجات

اگر پیروں سے بو اٹھ رہی ہے یا تھکاوٹ کے باعث انگلیاں درد کررہی ہیں تو اپنے پیروں کو ٹھنڈے پانی سے بھرے کسی برتن میں ڈال دیں اور اس پر کچھ مقدار میں بیکنگ سوڈا چھڑک کر 15 سے 20 منٹ تک ڈوبا رہنے دیں۔ پھر پیروں کو دھو کر خشک کرلیں، اس سے پیروں کی بو بھی دور ہوجائے گی اور پیروں میں تکلیف ہے تو اس کی شدت میں بھی کمی آجائے گی۔


Related Posts

Post a Comment

0 Comments