Advertisement1

Energy Booster Drink For Women خواتین کے لیے بہترین انرجی ڈرنک

 

Energy Booster Drink For Women


خواتین کے لیے بہترین انرجی بوسٹر ڈرنک

ہمارے معاشرے میں یہ رواج عام ہے کہ ہمارے ہاں جب کوئی بھی لڑکی ماں بن جاتی ہے تو وہ سمجھ لیتی ہے کہ بس اب میری اپنی تو کوئی زندگی نہیں ہے مجھے اب بچوں کا ہی خیال رکھنا ہے ان کے لئے ہی جینا ہے، اس کے ساتھ اس کا ہر کام شوہر اور بچوں سے شروع ہو کر ان پر ہی ختم ہوجاتا ہے۔ اپنا خیال رکھنا وہ بھول جاتی ہے ۔ ایسے میں اگر ہم کسی خاتون کو اپنا خیال رکھتا دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ لگتا ہے کہ یہ تو عجیب عورت ہے ہر وقت اپنے آپ کو دیکھتی ہے، جبکہ اس میں غلط کچھ بھی نہیں ۔اگر کوئی عورت اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ اپنا خیال بھی رکھے تو یہ بہت مثبت سوچ ہے ، ماں یا باپ کی اچھی صحت بچوں کے اچھے اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔ والدین اپنے بچوں کے لئے گھنا سایہ دار درخت ہوتے ہیں ،ان کا سایہ بچوں کو زمانے کے سرد و گرم سے بچاتا ہے۔ اسی لئے عورت ہو یا مرد اس کو بچوں کے بعد بھی اپنی صحت کی طرف سے کبھی لاپرواہی نہیں کرنا چاہیے۔ اسی لئے یہاں ہم خواتین کے لئے ایک شاندار تحفہ لے کر آئے ہیں جو کہ 20 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔ 

 اگر 4 مہینے اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو جسم میں ایسی طاقت آئے گی کہ اگر آپ کسی کا ہاتھ پکڑ لیں تو وہ چھڑا نہیں سکے گا۔ اسی لئے خواتین اس نسخے کو ضرور استعمال کریں۔

نسخہ

کشمش 25 گرام

پستہ 25 گرام

اخروٹ 25 گرام

بادام 25 گرام

کھوپرا 25 گرام

ان سب چیزوں کو ملا کر گرائنڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں ۔ایک چائے کا چمچ صبح اور ایک چائے کا چمچ شام کھائیں۔ دودھ میں ملا کر بھی پیا جا سکتا ہے اور علیحدہ سے کھا کر اوپر سے دودھ بھی پی سکتے ہیں۔ چاہیں تو اس پاؤڈر کو شہد میں ملا کر رکھ لیں ۔ صبح شام ایک ایک چمچ کھائیں۔ یہ نسخہ طاقت کا خزانہ ہے۔

نوٹ : اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی ڈرائی فروٹ سے الرجی ہے تو آپ اس کو
ہٹا کر اپنی پسند کا کوئی بھی میوہ شامل کر سکتی ہیں۔

Health Tip by Dr. Essa

Related Posts

Post a Comment

0 Comments