Advertisement1

Kitchen Tips in Urdu - Kitchen Tips & Totkay کچن ٹپس اور ٹوٹکے

Kitchen Tips in Urdu - Kitchen Tips & Totkay کچن ٹپس اور ٹوٹکے

۔ سخت پنیر کو نرم کرنے کے لئے کچھ دیر نمک ملے گرم پانی میں رکھ دیں ۔

 ۔ بندگوبھی پکاتے وقت اس کی بوُ پورے گھر میں پھیل جاتی ہے ۔ اگر گوبھی پکانے کے دوران پین میں روٹی کا ایک ٹکڑا رکھدیں تو بوُ نہیں پھیلے گی ۔

 ۔ فریج میں رکھنے سے مکھن سخت ہوجاتا ہے ۔ اگر اسے استعمال سے پہلے کش کر لیا جائے تو وہ گرم ٹوسٹ پر بہ آسانی لگنےکے علاوہ میدے کی ” ڈو “ میں بھی اچھی طرح گندھ جاتا ہے ۔

 ۔ ادرک کا چھلکا چمچ سے اتار کر دیکھیں آپ چھری کا استعمال بھول جائیں گی ۔ 

 سیب ، کھیرے اور آڑو کے چھلکے ضائع مت کریں انہیں تازہ دھنیے ، ہری مرچوں ، ادرک ، ناریل ، نمک اور چینی کے ساتھ ملا کر پیسنے سے لذیذ اور غذائیت سے بھر پور چٹنی بنتی ہے ۔ اسے دہی میں شامل کر کے اور رائتہ تیار کیا جاسکتا ہے ۔

 ۔ کوئی بھی دال پکاتے وقت اس میں مصالحے شامل کرنے سے پہلے اگر تھوڑی سی ہلدی اور گھی یا مکھن کا ایک چمچ ڈال ک
 کچھ دیر پکالیا جائے تو بالکل منفرد اور ذائقے دار دال بنتی ہے۔

۔ پلاؤ یا بریانی کے لئے جب پیاز کے لچھے فرائی کریں تو اس میں تھوڑی چینی چھڑک دیں ، پیاز جلدی سنہری ہوجائیں گے ۔
 
۔ سالن اگر پتلا رہ جائے تو اس میں 5تا 6عدد کا جویا بادام کاپیسٹ شامل کردیں ۔ سالن گاڑھا اور خوش ذائقہ ہوجائے گا ۔

 ۔ گریوی سے فالتو پانی خشک کرنے کے لئے ، چائے کے دو چمچ خشخاص توے پر ہلکا سا بھون لیں اب اس کی پیسٹ بنا کر سالن میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکالیں ، سالن گاڑھا ہوجائے گا ۔

 ۔ پکوڑوں کو نرم بنانے کے لئے اس کے آمیزے میں 2چائے کے چمچ گرم تیل شامل کریں ۔


Related Posts

Post a Comment

0 Comments