Advertisement1

Tiles Saaf Karne Ka Tarika ٹائلیں صاف کرنے کا طریقہ

 

Tiles Saaf Karne Ka Tarika


Tiles Saaf Karne Ka Tarika


گھر کی ٹائلیں اور فرش بھی آپ سے وقت مانگتے ہیں کہ ہمیں بھی ایک نظر تو دیکھا جائے، اب صفائی تو آپ لازمی ہی کرتی ہوں گی گھر کی لیکن فرشوں اور ٹائلوں کی ضدی میل سے پریشان ہیں تو ابھی آزمائیں یہ طریقہ جس کے استعمال سے آپ آتنا اطمینان بخش نتیجه حاصل کریں گی کہ روزانہ اسی طرح گھر کی ٹائلوں اور فرشوں کو چمکانے لگیں گی

طریقہ:

٭ آدھی بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اس میں چار چمچ سفید سرکہ، تین چمچ برتن دھونے والا محلول، تین چمچ سرف، چار چمچ نمک، دو لیموں کا رس اور آخر میں کپڑوں میں ڈالنے والا نیل دو چمچ ڈالیں اور اس کو اچھی طرح ہلالیں۔

٭ کسی بھی موٹے کپڑے یا تولیے کو اس محلول میں اچھی طرح ڈبوئیں اور اس سے فرشوں کو صاف کریں، ٹائلوں کو صاف کریں، سیڑھیوں کے کنارے صاف کریں۔

٭ آپ کے فرش اس طریقے سے بلکل نئے جیسے ہوجائیں گے بشرطیکہ آپ روزانہ یہ طریقہ استعمال کریں-


Related Posts

Post a Comment

0 Comments