Besan ki Khandviyan Recipe in Urdu. Learn how to make the best Besan ki Khandviyan Recipe step by step. Also Check out all Pakistani Desi Recipes on our blog.
Our Latest Recipes
بیسن کی کھنڈویاں
بیسن کی کھنڈویاں ایک مزے کی ڈش ہے جب سبزی وغیرہ کھانے کا دل نہ چاہے تو اس کو ضرور بنائین ایک الگ ذائقہ پائین
اجزاء
اسٹیپ نمبر 1
بیسن ایک کپ
دہی 3 ٹیبل سپون
پیاز ایک چھوٹی کٹی ہوئ
ہرا دھنیا 1 ٹیبل سپون
نمک ایک ٹی سپون
لال مرچ آدھی سپون
ادرک پاءوڈر 1/4 ٹی سپون
لہسن پاءوڈر 1/4 ٹی سپون
ان سب چیزوں کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور نان سٹک پین میں پکا ئیں جب اچھا گاڑھا ہونے پے آجائیں اور اکھٹا ہونے لگے تو اتار لیں اور ایک ٹرے میں آئل لگا کر اس میں اس کو پھیلا لیں اور تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
جب ٹھنڈی ہو جائیں تو چوکور کاٹ لیں۔
اور توے پر ہلکا سا فرائی کر لیں۔
اسٹیپ نمبر2
گریوی بنانے کے لیے
پیاز ایک چھوٹی چوپ کر لیں
دہی ایک کپ
ادرک لہسن پیسٹ ایک ٹیبل سپون
نمک آدھی چمچ
لال مرچ پاءوڈر آدھی چمچ
ہلدی پاءوڈر 1/4 چمچ
گرم مصالہ آدھی چمچ
پیاز لال کر کے سب چیزیں شامل کر کے اچھا سا مصالحہ تیار کر لیں۔
آدھا گلاس پانی شامل کر کے پکا لیں اور جو بیسن کے چوکور ٹکڑے کاٹے تھے وہ رکھ کر بس پانچ منٹ دم دیں اور ہری مرچ دھنیا سے گارنش کر دیں بہترین کھنڈویاں تیار ہیں۔
Recipe by Asifa Zaib
- Hyderabadi Stuffed Eggplants (Bhagarey Baingan) بھگارے بینگن
- Kadhi Pakora Recipe - کڑھی پکوڑا
- Vegetable Manchurian سبزیوں کا منچورین
- Aloo Palak ki Sabzi Recipe آلو پالک کی سبزی
- Gobi Manchurian گوبھی منچورین
- Mix Vegetables Curry
- How to make Paneer at Home | Easy Cottage Cheese Recipe
- Make Jhat Pat Mixed Vegetable Pilaf
0 Comments
Thank you so much for your valuable comment!