Advertisement1

Beef Nihari- بیف نہاری

Beef Nihari Recipe


Beef Nihari Recipe 

Here is a quick and easy Special Beef Nihari Recipe for Eid-ul-Azha (Bakra Eid.) This delicious beef nihari can be prepared with homemade nihari masala or Shan foods nihari masala mix. Let's make homemade nihari masala to prepare this beef nihari.

Beef Nihari is served with coriander, mint, green chilies and lemon alongside naan and tandoori rotis.



Here are the ingredients to make Beef Nihari.



بیف نہاری

نہاری مصالحہ بنانے کے لیے

(باریک پیس لیں) پپلی 2 عدد

ڈھائی کھانے کے چمچ ثابت دھنیا

آدھا چائے کا چمچ جاوتری پاؤڈر

تیز پات 2 عدد

دارچینی 2 عدد

بڑی الائچی 4 عدد

لونگ 10 عدد

چھوٹی الائچی 10عدد

ایک چائے کا چمچ زیرہ

ایک کھانے کا چمچ کالی مرچ

 سونف 4 چائے کے چمچ

 بادیان کا پھول دو عدد



  دیگرمصالحہ جات 

اجزاء۔

ایک کپ تیل

دو کلو گوشت

نمک حسب ذائقہ

 گرم مصالحہ پاؤڈر دو چائے کے چمچ

 سخ مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ

 دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ

ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچ

لہسن ڈیڑھ کھانے کا چمچ

 ہلدی پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ

آٹا 6 کھانے کے چمچ

دوعدد درمیانی سائز کے پیاز کٹے ہوئے


 گارنش کیلئے

تازہ دھنیا

تازہ ہری مرچ

ادرک

لیموں

تلی ہوئی پیاز



ترکیب

گھی گرم کریں اور اس میں ادرک اور لہسن بھون لیں پھر گوشت کے ساتھ سرخ مرچ پسی ہوئی۔ نمک اور نہاری مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ ضروری ہو تو پانی کا ہلکا سا چھینٹا مار لیں۔

 تلی پیاز ڈال کر اس میں دس کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک گھنٹہ پکنے کے لئے رکھ دیں۔

  آٹے کو چھان کر پانی ملا کر پیسٹ بنالیں اس پیسٹ کو گوشت میں شامل کر دیں اور چمچ مسلسل چلاتی رہیں پھر اسے ہلکی آنچ پر چار گھنٹے کے لئے پکنے کے لئے رکھ دیں پھر گھی اور پیاز کا بگھار دے دیں۔ ادرک باریک کٹی  ہوئی ، ہری مرچ، لیموں اور ہرا دھنیا کے ساتھ گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔ 



بیف نہاری بنانے کی ٹپس

بیف نہاری کو 4-6 گھنٹے پہلے بنانے کی کوشش کریں اور ذائقہ بڑھانے کے لیے اسے کچھ گھنٹے کے لیے چھوڑدیں۔ لوگ اسے عام طور پر رات کو پکاتے ہیں اور اگلے دن تک فریج میں رکھ دیتے ہیں۔

 بچ جانے والی نہاری کو آپ منجمد کر سکتے ہیں کیونکہ یہ جمنے پر اپنا ذائقہ برقرار رکھتی ہے۔

 سرو کرنے سے پہلے نہاری پر 2-3 کھانے کے چمچ گرم مکھن بھی ڈال سکتے ہیں جس سے ذائقہ بڑھتا ہے اور مصالحہ بھی ہلکا ہوتا ہے۔





----------
Recipe by Asfa Zaib

Related Posts

Post a Comment

0 Comments