Advertisement1

Spices mix for Eid-ul-Azha - عید الاضحی کے لیے مصالحہ جات

Spices mix for Eid-ul-Azha

We make spicy and delicious recipes on the occasion of Eid-ul-Azha. For that occasion, we have compiled some spices mix which you can make a head to save your energy and time. Prepare them and save in air tight containers. Use whenever you need ti make those specific recipes. 

Lets make now!


Tandoori Pasandey Masala - تندوری مصالحہ

Tandoori Pasandey Masala

اجزاء

نمک 1 چائے کا چمچ 
گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
پسی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
دیگی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
ٹاٹری 1/2 چائے کا چمچ
اورنج ریڈ کلر 1/2 چائے کا چمچ
بھنا پسا دھنیا 2کھانے کے چمچ
بھنی پسی سونف 2 کھا نے کے چمچ
سفید زیرہ 3 کھانے کے چمچ

ترکیب

پہلے بھنا اور پسا دھنیا، بھنی اور پسی سونف اور سفید زیرے کو گرائنڈ میں ڈال کر پیس لیں پھر  تمام پیسےمصالحے میں ڈال کر مکس کرکسی جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔
 
تندوری پسندے بنانے کی ترکیب


Watch out the Recipe of Tawa Dum Pasandey



------------


اچاری مصالحہ

اجزاء

ٹاٹری  1 چائے کا چمچ

پسا گرم۔مصالحہ  1چائے کا چمچ

ہلدی  1چائے کا چمچ

میتھی دانہ  1 چائے کا چمچ

سفید زیرہ  2 چائے کے چمچ

اچاری رائے  2 کھانے کے چمچ

نمک  1 کھانے کا چمچ

کلونجی  2 کھانے کا چمچ

دھنیا  2کھانے کے چمچ

سونف  4کھانے کے چمچ

کٹی لال مرچ  5 کھانے کے چمچ

ترکیب

میتھی دانہ کے علاوہ تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اب اسے میتھی دانہ میں مکس کریں۔ پھر اسے اچھی طرح مکس کر کے بوتل میں بھر کر رکھیں۔

------------

Check All Eid-ul-Azha Recipes






قورمہ مصالحہ

اجزاء

دیگی لال مرچ  2 کھانے کے چمچ

دھنیا  4کھانے کے چمچ

نمک 1 کھانے کا چمچ

سفید زیرہ 1کھانے کا چمچ

ثابت کالی مرچ 15 عدد

جاوتری 4 ٹکڑے

دار چینی 5ٹکڑے

کالی الائچی 6عدد

لونگ 15 عدد

جائفل 1 عدد

تیز پات کے پتے 2 عدد

ترکیب

تمام مصالحوں کو گرائنڈ کر لیں اور جار میں بھر کر رکھ لیں۔ قورمہ مصالحہ تیار ہے۔

Get the Recipe of Shahi Beef Qorma

------------




کڑاہی گوشت مصالحہ

اجزاء

ثابت دھنیا  4کھانے کے چمچے

ثابت زیرہ  2 کھانے کے چمچے

قصوری میتھی  2کھانے کے چمچے

ٹاٹری  آدھا کھانے کا چمچ

ثابت کالی مرچ  1کھانے کا چمچ

دیگی لال مرچ  1 کھانے کا چمچ

کٹی لال مرچ  1 کھانے کا چمچ

پسی لال مرچ  1 کھانے کا چمچ

نمک  1کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ  1 کھانے کا چمچ

ہلدی  1 کھانے کا چمچ

ترکیب

-تمام اشیاء کو گرائنڈ کر کے جار میں محفوظ کر لیں

------------

Bombay Biryani Masala

بمبئی بریانی مسالہ

خشک اسپائس بلینڈ کے اجزاء

تین کھانے کے چمچ، سبوت دھنیہ

 بیس عدد کالی الائچی

ڈیڑھ کھانے کا چمچ سبوت کالی مرچ

لونگ آدھا کھانے کا چمچ

ایک چوتھائی کپ دار چینی

 دو کھانے کے چمچ سونف

ڈیڑھ کھانے کا چمچ زیرہ

ڈیڑھ کھانے کا چمچ کالا زیرہ شاہی زیرہ

 بادیان پھول6-8عدد

بغیر روسٹ اسپائس بلینڈ کے اجزاء

ایک عدد جائفل

دوکھانے کے چمچ سبز الائچی

دوکھانے کے چمچ جاوتری

5-6 تیز پتے

ترکیب

جائفل سبز الائچی جاوتری اور تیز پتے کے علاوہ تمام اجزاء کو گرم پین میں 
خشک بھون لیں۔اور ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں۔

اب تمام مسالوں کو مکس کر لیں اور ائیر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کر لیں۔



سادہ پاکستانی بریانی مصالحہ

اجزاء

جائفل  2 عدد

جاوتری  4,5 ٹکڑے

 الائچی 15عدد

کالا زیرہ 1 کھانے کا چمچہ

نمک  1کھانے کا چمچہ

کالی مرچ  1 کھانے کا چمچہ

بادیان  4 عدد

دار چینی  4 ٹکڑے

دیگی لال مرچ  4کھانے کے چمچے

پسا دھنیا  4 کھانے کے چمچے

 پسی لال مرچ  2 کھانے کے چمچے 

لونگ  1چائے کا چمچ

ہلدی  2چائے کے چمچے

ثابت آلوبخارے  15 عدد

تیز پات کے پتے  2 عدد

ترکیب

تمام مصالحوں کو بھون لیں اور پھر ان کو گرائنڈ میں ڈال کر پیس لیں ۔

بادیان, تیز پات اور آلو بخارے بعد میں شامل کریں اور جار میں محفوظ کر لیں ۔ 

------------


Seekh Kebab Masala

سیخ کباب مصالحہ

اجزاء

کٹا ہوا دھنیا  6کھانے  کے چمچے

کٹی لال مرچ  3کھانے کے چمچے

کٹا ہوا زیرہ  3 کھانے کے چمچے

پسا لہسن  1 کھانے کا چمچ

پسی ادرک  1 کھانے کا چمچہ

ہلدی  1کھانے کا چمچ

نمک  1 کھانے کا چمچ

کٹی کالی مرچ  1 کھانے کا چمچ

ترکیب

تمام اشیاء کو مکس کرلیں ۔ سیخ کباب مصالحہ تیار ہے۔

 Get the Recipe of Seekh Kebab 

------------
by Asifa Zaib




Related Posts

Post a Comment

0 Comments